ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامر باکسر بن گئیں

 ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا:عثمان وزیر
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی۔ ڈراموں، فلموں اور گلوکاری میں ڈیبیو کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے اب باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ عثمان وزیر نے بتایا کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔