والد نے سندھی، پنجابی اوراردو فلمیں پروڈیوس کیں، اس لیے فن سے لگا ان کے ماحول میں پہلے سے موجود تھا :گلوکارہ
لاہور (شوبز ڈیسک)معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ گلوکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں اپنے ہی خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، حتی کہ ان کے چچا نے والد سے تعلقات ختم کردیئے تھے۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ اگرچہ ان کے والد ایک فلم پروڈیوسرتھے اوروالدہ کو بھی فنونِ لطیفہ سے لگا تھا تاہم گلوکاری کا پیشہ اختیارکرنے پرخاندان نے شدید ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ والد نے سندھی، پنجابی اوراردو فلمیں پروڈیوس کیں، اس لیے فن سے لگا ان کے ماحول میں پہلے سے موجود تھا لیکن اسکے باوجود انہیں اپنے نام اورمقام بنانے میں سخت جدوجہد کرنا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج جہاں ہیں، اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہیں برسوں کی محنت، مزاحمت اورصبرکا سامنا کرنا پڑا۔