انٹرنیٹ پر غیر متوقع چیز کی توقع کی جا سکتی ہے، میرا ردِعمل ایک کم عمر گلوکارہ کی پرفارمنس پر تھا:گلوکار
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے دبنگ سٹار سلمان خان کی گلوکاری پر طنز سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو میں وضاحت پیش کر دی۔بھارتی گلوکار کی ایک پرانی ویڈیو حال ہی میں دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، تاہم ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ بظاہر ایسا لگے جیسے گلوکار نے سلمان خان کی گلوکاری پر طنز کیا ہو۔بعد ازاں سونو نگم نے یہی ایڈٹ شدہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ میرا اصل ردِعمل کسی اور کی پرفارمنس کے لیے تھا۔انہوں نے واضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ انٹرنیٹ پر غیر متوقع چیز کی توقع کی جا سکتی ہے، میرا ردِعمل ایک کم عمر گلوکارہ کی پرفارمنس پر تھا، جس نے مجھے جذباتی کر دیا تھا۔