دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

گانے کی تیاری پر خاصی محنت کی ،امید ہے سننے والے اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہوں گے
کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا میوزک ٹریک ٹچ ریلیز کر دیا۔دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی نئی صلاحیت سے آگاہ کیا۔دنانیر کے مطابق اس گانے کی تیاری پر خاصی محنت کی گئی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ سننے والے اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس ٹریک میں ان کے ساتھ حیدر مستحسن نے بھی کام کیا ہے جبکہ گانے میں جاندار ردھم اور توانائی نمایاں ہے۔ گلوکاری میں قدم رکھنا ان کے کیریئر کا ایک نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔