لاہور ہائیکورٹ کاکرایہ داری ایکٹ 2009 کے اہم قانونی نقطے پر تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری ایکٹ 2009 کے اہم قانونی نقطے پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایکٹ کے تحت درخواست دہندہ کو حق دفاع کی اجازت جزوی طور پر دینے کی گنجائش نہیں، درخواست برائے اجازتِ حق دفاع یعنی لیو ٹو کنٹیسٹ یا تو مکمل طور پر منظور ہوگی یا مسترد کی جائے گی۔ عدالت نے قرار دیا کہ لیو ٹو کنٹیسٹ مسترد ہونے کی صورت میں رینٹ ٹربیونل حتمی حکم جاری کرنے کا پابند ہے