27 ستمبر کو تحریک انصاف اسلام آباد نہیں پہنچے گی: فیصل کریم کنڈی

با نی پی ٹی آئی کو عدالتوں نے سزا دی ہے، وہ بھگتنے کے بعد ہی باہر آئیں گے:گورنر خیبر پختونخوا 
لاہور(آئی این پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ 27 ستمبر کو تحریک انصاف اسلام آباد نہیں پہنچے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ جاتی ہے تو کیا با نی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، عدالتوں نے ان کو سزا دی ہے، وہ بھگتنے کے بعد ہی باہر آئیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب کو دیگر صوبوں سے خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب ہماری بہو ہیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، کے پی کے کو اس وقت امن و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وزیرِ اعلی سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ میں خود ہی نظر آئے، سہیل آفریدی کارکنوں کے بجائے سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ گھوم کر پنجاب سے چلے گئے۔