پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے، مصطفی کمال

سانحہ پمز میں ایک اور افسرقصور وار ،9افراد کو نوکری سے نکال دیا ، فوجداری مقدمے کیلئے خط لکھ دیا 
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیربرائے  صحت مصطفی کمال  نے کہاہے کہپاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے، سانحہ پمز میں ایک اور افسر کو قصور وارٹھہرایا گیا ہے، ان 9 افراد کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ پمز سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں 8 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، ان 8 افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کیلئے  وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات آئی ہیں جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا، پمز کے فائر سسٹم اور اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے وزیرِ اعظم نے 3 ماہ کا وقت دیا ہے