ایم کیو ایم پاکستان انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کرے گی مصطفی کمال

  وقت آ گیا ہے  پاکستان میں انتظامی ری سٹرکچرنگ کی جائے، کراچی کے نوجوانوں کیلئے  کوئی سرکاری روزگار نہیں ‘ کوٹے پر بھی کوٹہ نہیں دیا جاتا
کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت و ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے  ایم کیو ایم پاکستان انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کرے گی، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں انتظامی ری سٹرکچرنگ کی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کراچی کے کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کا کنٹرول پاکستان کے عام شہریوں کے ہاتھ میں آنا چاہیے، صوبوں نے 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور وسائل کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کراچی کے نوجوانوں کیلئے  کوئی سرکاری روزگار نہیں اور کوٹے پر بھی کوٹہ نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا ہے کہ جب شہر کے کوٹے کی بات آتی ہے تو جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں فروخت کر دی جاتی ہیں۔