ایرانی وزیر خارجہ کا چین سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فون

 علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال‘عباس عراقچی کا ترک ہم منصب سے بھی رابطہ
تہران(آئی این پی )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا ہے جس میں  علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی خبر رساں ا دارے تسنیم  کے مطابق  عباس عراقچی کا دورہ چین کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں   علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے۔  تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی  گئیں۔پورٹ کے مطابق  ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے  فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بعد اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کر کے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطی اور خطے کو درپیش اہم مسائل سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت    پر تبادلہ  خیال کیا۔