ہوا میں تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ گرنے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا،2 افراد زخمی ہوگئے:سعودی سول ڈیفنس
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا تاہم ملبہ گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق یمنی حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو ہوا میں تباہ کر دیا گیا جس کا ملبہ شہر طائف میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ملبے سے کچھ عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔