طائف:حوثیوں کا میزائل تباہ‘ملبہ گرنے سے عمارتوں‘گاڑی کو نقصان

حوثی ملیشیا کو شکست دینے کیلئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے: امریکہ میں سعودی    سفیر
ریاض(آئی این پی )سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ طائف پر حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ڈیفنس  نے کہا ہے کہ  سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی سائٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں جاری کی گئی ممکنہ حملے کی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ دریںاثنا امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کو شکست دینے کیلئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔