مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

منصوبہ ساز،ہوش کے ناخن لیں، اب بھی وقت ہے، قوم کو ساتھ لے کر چلیں
 اختر   مینگل اور ماہ رنگ بلوچ پاکستانی ہیں، اس طرح کی کاروائیاں کسی کو خاموش نہیں کرسکتیں
اسلا م آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے  8 فروری 2024 کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، یہ انسان اور غریب دشمن نظام اب گرنے والا ہے۔خیبر پختونخوا ہائو س اسلام آباد میں اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگ بے یارو مددگار اور بے بس ہیں، پورا ملک اس وقت سیلاب کی زد میں ہے،چند ہفتوں میں زرعی اجناس کا زبردست افراط زر آئے گا، گزشتہ برس زرعی شعبے کو 2 کھرب کا نقصان ہوا۔ منصوبہ سازوں کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو، اب بھی وقت ہے، قوم کو ساتھ لے کر چلو، سچ کو اپناو اور حقیقت کو سمجھو اور تسلیم کرو۔ بلوچستان میں سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، حملہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سردار اختر جان مینگل اور ماہ رنگ بلوچ پاکستانی ہے، اس طرح کی کاروائیاں کسی کو خاموش نہیں کرسکتی۔