روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی موت کے بارے میں ان کی اہلیہ یولیا ناوالنایا نے نیا دعویٰ کیا ہے۔
یولیا کے مطابق ناوالنی کا ڈی این اے خفیہ طور پر دو مختلف ملکوں کی لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا، اور دونوں نے ایک ہی نتیجہ دیا کہ ناوالنی کو زہر دیا گیا۔یولیا نے روسی حکام پر حقیقت چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے لیبارٹریز سے اپیل کی کہ اپنی رپورٹس عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر کو صدر پیوٹن کو چیلنج کرنے کی سزا دی گئی اور انہیں قتل کیا گیا۔دوسری جانب کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 47 سالہ ناوالنی جیل میں چہل قدمی کے دوران قدرتی موت کے شکار ہوئے، لیکن یولیا کا اصرار ہے کہ ان کے شوہر کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔