’کانھم بنیان مرصوص‘، حرمین الشریفین کے ٹوئٹر سے پیغام

’کانھم بنیان مرصوص‘، حرمین الشریفین کے ٹوئٹر سے پیغام

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے امور سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ایک آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے حال ہی میں ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

پوسٹ میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی خوبصورت تصاویر شامل کی گئی ہیں۔پوسٹ کا کیپشن "كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ" خاص توجہ کا مرکز بنا۔
یہ پوسٹ پاک سعودی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (SMDA) کے بعد سامنے آئی، جس کے تحت:دونوں ممالک نے طے کیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کی جانے والی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔پاکستان کے لیے حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری بھی شامل ہے، جس سے یہ پوسٹ خاص معنویت اختیار کر گئی۔
ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کو پاک بھارت حالیہ تناؤ اور "آپریشن بنیان مرصوص" کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں، جہاں پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی کی تھی۔اس پوسٹ نے پاک سعودی دفاعی تعلقات اور مقدس مقامات کی حفاظت کے حوالے سے عوام میں خوشی اور امید پیدا کر دی ہے۔