اسلام آباد میں عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد میں عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر کی جانب جانے سے روک دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے اور اس موقع پر رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت لازمی ہے۔پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی بطور سائلہ آئی ہیں اور وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، لہٰذا انہیں آگے جانے دیا جائے۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے اجازت نامے کے بغیر راستہ دینے سے انکار کر دیا۔اس موقع پر عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔