3 لاکھ 14 ہزار 601 مردوں، 2 لاکھ 46 ہزار 760 خواتین کو ریسکیو کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے جس کے تسلسل میں لاکھوں شہریوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے حالیہ سیلاب میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران اب تک 7 لاکھ 72 ہزار 588 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں سے 3 لاکھ 14 ہزار 601 مردوں، 2 لاکھ 46 ہزار 760 خواتین اور 2 لاکھ 11 ہزار 227 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ اسی طرح متاثرین کے 6 لاکھ 34 ہزار 649 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں پنجاب پولیس کے 15 ہزار افسران و اہلکار، 720 وہیکلز اور 40 کشتیاں شریک ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان ریجن سے 3 لاکھ 17 ہزار 777 اور ڈی جی خان ریجن سے 01 لاکھ 37 ہزار 617 شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہیآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنی زیر نگرانی بہترین ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن یقینی بنانے پر شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمرے استعمال کئے جا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔