ہوائی فائرنگ کا خونی کھیل نہ روک سکا

گجر پورہ ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی کم سن عنائیہ ہسپتال میں دم توڑ گئی،جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھی
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ہوائی فائرنگ کا خونی کھیل نہ روک سکاگجر پورہ ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی کم سن عنائیہ ہسپتال میں دم توڑ گئی یاد رہے کہ واقعہ رواں ماہ 10 تاریخ کو چائنہ سکیم میں پیش آیا تھاکینٹ کی رہائشی کم سن بچی والدین کے ساتھ چائنہ سکیم آئی ہوئی تھی،پولیس کے مطابق گلی میں کھیلتے ہوئے بچی اندھی گولی کا شکار ہو کر زخمی ہوئی تھی ننھی عنائیہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ہوائی فائرنگ کے جان لیوا شوق نے ننھی بچی کی جان لی،تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں،ملزمان کا تعین کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ہوائی فائرنگ کا شوق انسان کو قاتل بنا سکتا ہے