گوالمنڈی پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ،لاشیں مردہ خانے منتقل ، فرار ملزمان کی تلاش ، کاہنہ جھیڈو پلی مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک اورپانچ ساتھی فرار ہو گئے ذرائع سی سی ڈی کے مطابق کاہنہ جھیڈو پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے۔ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔کراس فائرنگ میں مارے گئے جبکہ گوالمنڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی