انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کے لیے سخت ایس او پیز جاری کر دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کے لیے سخت ایس او پیز جاری کر دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر سخت ایس او پیز جاری کی ہیں۔

 عدالت کے حکم کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت خود کر سکتی ہے، اور کسی بھی شخص کو اجازت نہیں ہوگی۔عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کسی بھی شخص کو ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔