لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ م
حکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی اور یہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا، جس کا مرکز جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ماہرین کے مطابق زلزلے زمین کی تین بڑی پلیٹوں (یوریشین، بھارتی اور عربین) کی حرکت کی وجہ سے آتے ہیں۔ زیر زمین حرارت کے باعث یہ پلیٹس سرکتی ہیں، جس سے زمین ہلتی ہے اور زلزلے کی لہر دائرے کی شکل میں پھیلتی ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر واقع ہے، اس لیے یہاں کسی بھی وقت زلزلہ آ سکتا ہے۔ حساس ترین علاقے کشمیر اور گلگت بلتستان ہیں، اور پاکستان زلزلوں کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔