ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 21 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع بتایا جا رہا ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ بھی موجود ہے، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔