ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان تھا، جو 126 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔پنجاب بھر کی انتظامیہ نے فوری طور پر عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ صوبائی کنٹرول روم اور تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔زلزلے سے کسی بھی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دے سکتے ہیں۔ مزید حفاظتی اقدامات اور رہائشیوں کو الرٹ رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمارتوں کی مضبوطی اور ممکنہ خطرات کے بارے میں محتاط رہیں۔