اسرائیلی کمانڈوز کی سمندری کارروائیوں کی مشقیں مکمل ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
تل ابیب(آ ئی این پی) اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی متوقع آمد کے پیشِ نظر فوجی تیاریوں میں تیزی کر دی ہے۔ یہ عالمی بحری بیڑہ، جس میں 40 ممالک کے 500 سے زائد کارکن شامل ہیں، جلد غزہ کے ساحلوں تک پہنچنے والا ہے۔ اس دوران یہودیوں کا مذہبی تہوار یوم الغفران بھی منایا جا رہا ہوگا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز نے سمندری کارروائیوں کی مشقیں مکمل کر لی ہیں جبکہ وزارت صحت نے اسرائیل کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ بیڑے میں شامل تقریبا 50 کشتیوں کا مقصد 18 سال سے جاری غزہ کے محاصرے کو توڑنا اور وہاں خوراک و ادویات پہنچانا ہے۔اسرائیل نے تجویز دی تھی کہ امداد اشکلون، قبرص یا ویٹیکن کے ذریعے منتقل کی جائے