تھرپارکر(آئی این پی )ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ۔محکمہ صحت کے مطابق اسلام کوٹ میں مریضوں کے روزانہ ٹیسٹ کی مثبت شرح 54 فیصد آ رہی ہے، ایک ہفتے کے دوران شہر کے چار محلوں میں 100 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب مریضوں کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا، گھروں میں علاج ممکن نہیں ہے۔