ڈگری کے باوجود پانچ منٹ کے اندر ٹاسک مکمل کرنے کے دبائو میں رکھا گیا
کم تنخواہ ،سخت ورک کنڈیشنز پر احتجاج پر انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے منصوبوں پر کام کرنے والے 200 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ۔ ، ملازمین کے مطابق انہیں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے کے باوجود پانچ منٹ کے اندر ٹاسک مکمل کرنے کے دبائو میں رکھا گیا اور تنخواہیں دیگر کنٹریکٹرز کے مقابلے میں کم دی جاتی تھیں اور کم تنخواہوں اور سخت ورک کنڈیشنز پر احتجاج کرنے کے دوران انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا