منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے، پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے
اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں،رانا سکندر حیات
لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا کی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے۔ وزیر تعلیم نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے،وزیر تعلیم نے گارنٹی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں