اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے خواتین میں سروائیکل کینسر کی شرح میں اضافے کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے ۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق خواتین میں سروائیکل کینسر کی شرح میں اضافے کے باعث حکومت نے انسداد سروائیکل کینسر کی ویکسین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم 15سے 27ستمبر تک ہوگی جس میں9سے14سال کی بچیوں کو ہیومن پیپی لوما وائرس ویکسین لگائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایچ پی وی ویکسین فکسڈ سائٹ، کمیونٹی سینٹرز، موبائل یونٹس اور سکولوں میں دستیاب ہوگی جب کہ یہ ویکسین روٹین امیونائزیشن میں شامل کی جائے گی،روٹین امیونائزیشن میں 9 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 80 لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔