پنجاب میں گزیٹڈ افسر بننے کے دروازے کھل گئے‘سینئر بیوروکریٹس طلباء کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں یاور مہدی

سیکنڈ ڈویڑن گریجویٹس گریڈ 17 کے عہدوں کے لیے صوبائی مقابلے کے امتحان  میں حصہ لے سکتے ہیں:بانی سول سروسز لیگیسی گلڈ
لاہور(خصوصی رپورٹر)سول سروسز لیگیسی گلڈ  کے بانی یاور مہدی  نے بتایا  پنجاب کے گریجوایٹ طلبہ و طالبات کے لیے سینئر بیوروکریٹس کی جانب سے مفت رہنمائی و مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب کے وہ باہمت نوجوان جو صرف  سیکنڈ ڈویژن گریجوایٹ ھیں اور محض ڈگری ہولڈر بننے پر اکتفا نہیں کرنا چاہتے بلکہ معاشرے میں وقار، استحکام اور اثر و رسوخ کے حامل مقام کے خواہاں ہیں، ان کے لیے  پنجاب پبلک سروس کمیشن  نے باضابطہ طور پر کمبائنڈ کمپیٹیٹو امتحان 2025-26   کا اعلان کر دیا ہے، صوبہ بھر کے کم از کم سیکنڈ ڈویڑن گریجویٹس صرف چند ماہ کی مخنت اور لگن سے کامیابی حاصل کر سکتے ھیں۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے  برسوں سے یہ غلط فہمی پائی جاتی رہی ہے کہ اعلیٰ سرکاری عہدے صرف گولڈ میڈلسٹ یا نمایاں تعلیمی کارکردگی کے حامل افراد کے لیے مخصوص ہیں، تاہم PPSC کے حالیہ اشتہار میں اس تاثر کو یکسر غلط ثابت کیا ہے۔ ایچ ای سی سے تسلیم شدہ کسی بھی جامعہ سے بی اے، بی ایس سی، بی ایس یا مساوی ڈگری کے ساتھ سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے امیدوار بھی مکمل طور پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دینے کے بعد امتحان دینے کے اہل ہیں اور گریڈ 17 کے عہدوں کے لیے صوبائی مقابلے کے امتحان  میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس موقع پر سول سروسز لیگیسی گلڈ (CSLG) کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب نقیب اللہ ملک نے کہا  ‘‘  لگن  اور درست سمت میں سوچ و فکر کے ذریعے نوجوان مرد و خواتین اپنی ذاتی زندگی میں معیاری تبدیلی لا سکتے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحانات میں کامیابی ایک کامیاب سول سرونٹ کی زندگی کی تمہید اور معاشرتی تبدیلی کا پیش خیمہ ٹابت ھو سکتی ہے۔’’ماضی کے تجربات کے مطابق، منظم، یکسو اور باقاعدہ تیاری کے ذریعے تین سے پانچ ماہ کے اندر امیدوار ایک عام شہری سے گریڈ 17 گزیٹڈ آفیسر کے منصب تک پہنچ سکتے ہیں۔باوقار کیریئر کے مواقعپنجاب پبلک سروس کمیشن  کے مقابلے کے امتحان کے ذریعے کامیاب امیدوار پنجاب کے اہم صوبائی سروسز میں تقرری پا سکتے ہیں، اور ان تمام تقرری پانے والے افسران کے لیے  مستقبل میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے ذریعے وفاقی سروس میں شمولیت کا راستہ بھی کھلا رہتا ہے:امیدوار سات گروپس میں سے اپنی دلچسپی اور تعلیمی پس منظر کے مطابق تین مضامین منتخب کر سکتے ہیں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 5 جنوری 2026اگلا قدم افشیل ویب سائٹ سے سرکاری نصاب ڈاؤن لوڈ کریں، حقیقت پسندانہ مطالعہ شیڈول ترتیب دیں اور فوری تیاری کا آغاز کریں۔