کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں تمام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت نے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے عالمی مواقع فراہم کرکے صوبے میں اپنی معیشت کو تقویت دینا، خوشحالی کا آغاز کرنا اور بیروزگاری کی شرح کو کم کرنا ہے. اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر یوتھ افیئرز حیدر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.