متنازعہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

 بھارت،پاکستان میچ کے دوران کپتانوں کو مصافحہ سے روکنے پر اینڈی پائی کرافٹ کا  غلطی  کا اعتراف
 واقعہ کو مس کمیونیکیشن  قرار دے دیا، پی سی بی کے احتجاج پر آئی سی سی نے انکوائری کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد(آن لائن)آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معافی مانگ لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق، 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا، جس پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام کو "مس کمیونیکیشن" قرار دیتے ہوئے معذرت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے بھی واقعے کی انکوائری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے تاکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔