ریفری اینڈی پائی کرافٹ ریفری کا پاکستان داخلہ بند

 پاکستان کا میچ ریفری کو ہٹانے تک ایشیا کرکٹ کپ میں مزید حصہ لینے سے انکار ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا، پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میچ ریفری کے خلاف باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔ ادھر وزارت داخلہ نے متنازعہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کیپاکستان میں داخلیپرپابندی لگا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے کہا میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں، پی سی بی نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی ہے،میچ ریفری نے کرکٹ کی سپرٹ کے خلاف اقدامات کیے،آئی سی سی کو بتایا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری کو فوراً ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے موٓقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا لیکن میچ ریفری نے اپنی ذمیداریوں کو نہیں نبھایا۔میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اور سپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ میچ ریفری کا کنڈکٹ سپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے، پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ،خیال رہے آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی بھارتی ٹیم پر جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیاکپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نیاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔
ریفری ہٹانے کا مطالبہ