پاکستان کی قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کی توقع ہے۔
محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، اور شاہ آفریدی کو نیا کپتان بنانے کا امکان ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دینا تقریباً مکمل کر لی ہے اور اس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، سابق کپتان بابراعظم کی ٹیم میں واپسی کا بھی امکان ہے، اور صائم ایوب اور محمد حارث کو ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ ایشیا کپ میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تھی۔اسکواڈ میں حسن علی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ کی واپسی کی بھی توقع ہے۔ دوسری طرف، خوشدل شاہ اور حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، نوجوان آل راؤنڈر عرفان نیازی کی ٹیم میں واپسی کی بھی امید ہے، لیکن محمد رضوان کی جگہ بنانا مشکل مانا جا رہا ہے۔