لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 22 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد مقصود کو شوگر کے علاج کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے، جونیئر کلرک سعد فاروق کو 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل منیر احمد کو 2 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کیے گئے۔کانسٹیبل محمد آفتاب، سینئر سکیل سٹینوگرافر محمد شفیق، سب انسپکٹر محمد نذیر، کانسٹیبل محمد آصف، لیڈی کانسٹیبل تحسینہ بی بی، مالی عبدالقیوم، ریٹائرڈ کانسٹیبل ابرار حسین، وسیم اصغر، اے ایس آئی طالب حسین اور ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف کو بھی علاج معالجے کیلئے رقوم فراہم کی گئیں۔