سبزیاں اور روزمرہ اشیاء عوام کی پہنچ سے دور

انتظامیہ خاموش ، سیاسی نمائندے بھی غائب ،ٹھوس اقدامات کامطالبہ 
نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ) مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، سبزیاں اور روزمرہ اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، انتظامیہ خاموش جبکہ سیاسی نمائندے بھی منظر سے غائب ہیں۔تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی اور گردونواح میں مہنگائی اور خود ساختہ قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔ سبزیاں، پھل اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں، جس کے باعث عام آدمی کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، جبکہ انتظامیہ دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ سیاسی نمائندے بھی عوامی مسائل سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے، خود ساختہ نرخوں کے خلاف سخت کارروائی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔