لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشا آبٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔