عاصم3 سال سے پولیس کی گرفت سے بچنے کے لئے روپوش تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور قبضہ مافیا کا اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق اشتہاری ملک عاصم بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشاء بم کا حقیقی بیٹا ہے،عاصم کے خلاف ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اورستوکتلہ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ اشتہاری ملزم ملک عاصم3 سال سے پولیس کی گرفت سے بچنے کے لئے روپوش تھا۔عاصم کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کرکے ٹاؤن شپ پولیس کے حوالے کر دیا۔