فنی خرابی،مسقط جانیوالی پی آئی اے پروازکی واپس کراچی لینڈنگ

کراچی (خصوصی رپورٹ )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی کراچی مسقط کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی۔ ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے سبب واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔ ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی ہے جبکہ فلائٹ میں آنے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔