پاکستان میں پروٹین کی قیمتوں میں روزانہ اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
لاہور میں چکن کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 442 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ فارمی انڈے کی قیمت بھی بڑھ کر 322 روپے فی درجن ہو گئی ہے، اور انڈوں کی پیٹی کی قیمت 9,540 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، صافی گوشت کی قیمت 640 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے مرغی کے زندہ برائلر فارم ریٹ 277 روپے، تھوک 291 روپے اور پرچون 305 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں۔ دوسری جانب، پنجاب بھر میں ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاہک کے سامنے تندرست زندہ مرغی ذبح کریں، تاکہ گوشت تازہ اور معیار ی ہو۔شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحت اور معیار کے لیے اہم قدم ہے، اور اس طرح کی پکڑ دھکڑ ضروری ہے تاکہ مارکیٹ میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔