لاہور: مرغی کا گوشت 14 روپے مہنگا، انڈے 2 روپے اضافے سے 329 روپے درجن ہوگئے

لاہور: مرغی کا گوشت 14 روپے مہنگا، انڈے 2 روپے اضافے سے 329 روپے درجن ہوگئے

ویب ڈیسک: لاہور میں مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جب کہ گزشتہ روز کی قیمت 526 روپے فی کلو تھی۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تھوک قیمت 359 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 373 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد انڈوں کا فی درجن قیمت 329 روپے ہوگیا ہے۔یہ اضافے اس بات کا غماز ہیں کہ گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔