بھارتی کرکٹ بورڈ کی ناقص ویڈیو پر شائقین کا طنز، روہت اور کوہلی کی سنچریاں ’’سی سی ٹی وی‘‘ لگیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ناقص ویڈیو پر شائقین کا طنز، روہت اور کوہلی کی سنچریاں ’’سی سی ٹی وی‘‘ لگیں

بھارتی شائقین نے بورڈ کی ناقص ویڈیو کوالٹی پر شدید تنقید کی ہے، خاص طور پر روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سنچریوں کی جھلکیوں پر، جو وجے ہزارے ٹرافی کے دوران جاری کی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیوز شائقین کو اتنی دھندلی لگیں کہ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ فوٹیج جیسے کسی سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ہو۔ ایک صارف نے مزاحیہ طور پر کہا کہ “بھروسہ کرو، ابھی دن اچھے نہیں چل رہے بی سی سی آئی کے، ایک دن وہ دنیا کا سب سے امیر بورڈ بنے گا تو دیکھنا ویڈیو کوالٹی کیسا ہوگی۔ دعا کرو کہ 2026 تک اس کی غریبی ختم ہو جائے۔”واضح رہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران کوئی میچ ٹی وی یا ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر نہیں ہوا۔ ویرات کوہلی کی ٹیم دہلی نے آندھرا پردیش کے خلاف میچ بنگلورو میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلا۔

بعد میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے سنچریوں کی جھلکیاں جاری کیں، لیکن ناقص ویڈیو کوالٹی نے سوشل میڈیا پر صارفین کو ناراض اور طنزیہ تبصرے کرنے پر مجبور کر دیا۔شائقین کا ماننا ہے کہ بورڈ کے پاس وسائل اور فنڈز موجود ہیں، لیکن ٹیکنالوجی اور نشر و اشاعت کے معیار پر توجہ کی کمی نے ویڈیو کا معیار بہت کم کر دیا۔ یہ واقعہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی موجودہ کارکردگی اور پیشہ ورانہ انتظامات پر سوالات اٹھاتا ہے۔