سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی اہم امور پر غور کیا جائے گا تاکہ عدلیہ میں احتساب اور اصولوں کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔