پاکستان ویمنز ٹیم آج آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پچھلے میچ میں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور مضبوط پوزیشن میں تھی، مگر موسم کی خراب صورتحال کے سبب بارش نے میچ کو روک دیا اور نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی شکست دی تھی، مگر بدقسمتی سے اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیشنل ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ، اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاریاں کیں، تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک محدود رہا۔ اب دیکھنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی محنت اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔