وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا الصبح ٹی چوک فلائی اوور کا دورہ، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا الصبح ٹی چوک فلائی اوور کا دورہ، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الصبح ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور اس کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس دوران انہوں نے منصوبے کے مختلف مراحل پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ پائلز، کیپ اور گرڈرز کی کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ حفاظتی دیواروں کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی نے منصوبے کی جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی مکمل اور موثر تکمیل کے لیے جامع پلاننگ کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا، اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے منصوبے کے اردگرد دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کی ہدایت بھی دی تاکہ عوامی سہولت اور خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارالحکومت تک سگنل فری رسائی حاصل ہوگی، جو عوامی سہولیات میں اضافے کا سبب بنے گی۔ اس دوران انہیں منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔