محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا جائزہ

محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا جائزہ

 اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس، پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

 اب تک 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جبکہ شاہین چوک انڈر پاس ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کا دورہ کیا، پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معیار اور رفتار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔