ڈھاکہ:جولائی چارٹر پر دستخط کی تقریب، پولیس کی جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپ،خیمے نذر آتش

ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کا مانک میا ایونیو جولائی میں شیخ حسینہ کی بے دخلی کی تحریک کے چارٹر پر دستخط کی تقریب پر پولیس اور جولائی کے جنگجوں کے درمیان تصادم میں میدان جنگ بن گیا  ، مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کے لیے استعمال ہونے والے 'روڈ بلاکرز' کو آگ لگا دی ہے، جس سے اس سڑک پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی  ۔دریں اثنا مظاہرین نے ڈھاکہ کے مانک میا ایونیو پر واقع ایرییشن بلڈنگ کے سامنے جولائی کے چارٹر پر دستخط کی تقریب کیلئے لگائے گئے عارضی خیموں کو بھی آگ لگا دی  ۔