سعودی عرب کے امریکہ کیساتھ دفاعی معاہدے کیلئے مذاکرات

  اگلے ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ کے موقع پر معاہدہ ہو سکتا ہے: فنانشل ٹائمز
لندن (آئی این پی )بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعوی کیا ہے سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے جو اگلے ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر طے پا سکتا ہے۔فنانشنل ٹائمز نے رپورٹ میں  ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا پر معاہدے کے حوالے سے کچھ بات چیت جاری ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔