پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کو ملکی و عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی ،نمایاں کوریج

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز  کے علاوہ گارڈین، سی این این، الجزیرہ، عرب نیوز    میں فرنٹ لائن خبر کے طور پر شائع  کیا گیا اور تبصرے کئے گئے ‘ بھارتی میڈیا نے بھی ا سے  نمایاں  خبر کے طور پور پیش کیا 
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی اور سعودی پرچموں سے شاندار سجاوٹ کی گئی ،شہر کی اہم سڑکیں اور بلند و بالا عمارتیں دونوں ممالک کے پرچموں سے مزین کر دی گئیں، اسلام آباد میں بھی سعودی پرچم لگا دیئے گئے
اسلام آباد،ریاض(آئی این پی )   پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے   پر دستخط کی خبر کو پاکستان ،سعودی عرب سمیت عالمی میڈیامیں بھرپور کوریج دی گئی ۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز  کے علاوہ گارڈین، سی این این، الجزیرہ، عرب نیوز    میں فرنٹ لائن خبر کے طور پر شائع  کیا گیا اور تبصرے کئے گئے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی ا سے  نمایاں  خبر کے طور پور پیش کیا ۔دوسری جانب  سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی اور سعودی پرچموں سے شاندار سجاوٹ کی گئی ، سجاوٹ دونوں ممالک کے عوام اورقیادت کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔شہر کی اہم سڑکیں اور بلند و بالا عمارتیں دونوں ممالک کے پرچموں سے مزین کر دی گئیں، جبکہ کنگ ڈم ٹاور پر پاکستانی اور سعودی پرچم کی پروجیکشن نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔سجاوٹ دونوں ممالک کے عوام اورقیادت کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے ساتھ ہی پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کا خوبصورت اظہار ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں بھی سعودی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی اور سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں۔عوام کی جانب سے اس شاندار سجاوٹ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خوبصورت علامت قرار دیا جارہا ہے۔