کراچی :سرچ آپریشن میں 10 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

کراچی(آئی این پی )کراچی میں سچل تھانے کی  حدود میں ابو الحسن  اصفہانی روڈ پر پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 10 سے زائد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے  ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹوں میں  تلاشی لی، آپریشن کے دوران لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے، اس دوران متعدد افغان باشندوں کو  حراست میں لیاگیا