روس، پاکستان اور دیگر ممالک میںمعاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے :سفیر

پاکستان اور روس  کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے:البرٹ پی خورِف کی تقریب میں گفتگو
اسلام آباد ( آن لائن)  پاکستان میں روس کے سفیر، البرٹ پی خورِف نے یوریشیائی کمیونٹی کے چیپٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر یوریشیا کے ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے پاکستان کے لیے یوریشیائی  اقتصادی اتحاد کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔ روسی سفیر نے یوریشیا میں روس کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ روس توانائی، خوراک اور عسکری سلامتی کے میدان میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا کردار خطے کے معاشی استحکام میں اہم ہے۔ انہوں نے روس، پاکستان اور دیگر خطے کے ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔