سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

کراچی(آئی این پی )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا  ہے ۔عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔